میثاق جمہوریت پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا‘ تیسری بار وزیراعظم بننے پر عائد پابندی ختم کی جائے : اعتزاز احسن

حوالہ : لاہور (سٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) ـ 8 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار کے سابق صدر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اسمبلی میں کہا ہے کہ این آر او واپس لے لیا گیا ہے اس لئے 4 فروری کے بعد سے جن لوگوں کے مقدمات ختم کئے گئے تھے وہ اب بحال ہو گئے ہیں۔ صدر کے سوا این آر او کے تحت کسی کو تحفظ حاصل نہیں۔ صدر کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر پابندی ختم ہونی چاہئے۔ امریکہ کے سوا کہیں یہ پابندی نہیں۔ امریکہ میں 2مرتبہ کے بعد صدر بننے پر پابندی اس وقت لگائی گئی جب روزویلٹ چوتھی مرتبہ صدارت کیلئے میدان میں آ گئے۔ برطانیہ میں بھی دو بار وزیراعظم بننے کی پابندی نہیں۔ نہرو شاید 4 مرتبہ وزیراعظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔ قانون کی حکمرانی ہو تو جمہوریت کمزور نہیں ہوتی۔ پیر مکرم الحق کی کتاب ”مہران رنگ“ کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ملک میں این آر او کا کوئی بحران نہیں ہے‘ پارلیمنٹ سے اس کا کوئی تعلق نہیں بلکہ اب اس پر عدلیہ فیصلہ دے گی۔ صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے بارے میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ نجی نوعیت کی تھیں جن کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے سنانا عدلیہ کا کام ہے لیکن اگر انتظامیہ ان فیصلوں پر عمل ہی نہ کرائے تو عدلیہ کا کیا قصور ہے۔ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے ججز اور عدلیہ محکوم رہی لیکن اب پہلی مرتبہ ملک میں آزاد عدلیہ آئی ہے۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان سے لے کر اب تک حکمرانوں کو عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کی عادت نہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ چالیس روپے کلو چینی کی فراہمی سمیت عدلیہ کے دیگر فیصلوں پر عملدرآمد کرائے۔ آزاد عدلیہ اور ججز کی بحالی کلئے وکلاءنے جو تحریک چلائی وہ قابل تحسین ہے۔ جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو اس تحریک میں شامل ہر فرد کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
اعتزاز احسن

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions