42 وارداتوںمیں لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے‘ ڈاکوﺅں کے تشدد سے 2 افراد زخمی

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نمائندہ خصوصی) وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے، زےورات، گاڑیاں اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے چوکیدار سمیت دو شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں ڈاکوﺅں نے سعود احمد کی فیکٹری میں چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور 10لاکھ روپے کا سامان لوٹ لیا۔ فیکٹری ایریا میں محمد قمر کے گھر سے 9لاکھ روپے، زےورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ مزاحمت کرنے پر انور علی کو وحشیانہ تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ گلشن اقبال میں غلام حسین کے گھر سے 29لاکھ روپے، زےورات، فیصل ٹاﺅن میں نصیر کے گھر سے 16لاکھ، مانگا منڈی میں آصف کے گھر 14لاکھ لوٹ لئے۔ ڈیفنس اے میں محی الدین اور اسکی فیملی سے 15لاکھ ، زےورات اور دیگر سامان، لٹن روڈ میں سعید کے گھر سے 7لاکھ، جنوبی چھاﺅنی میں لیاقت کے گھر 9لاکھ،گلشن اقبال میں توقیر کے گھر 8لاکھ ، شادباغ میں آصف کے گھر 6لاکھ ، شاہدرہ میں محمد اسحاق کے گھر 2لاکھ، زیورات، اکبری گیٹ میں غلام دستگیر کے گھر 3لاکھ زیورات، مصطفی آباد میں لیاقت علی کے دفتر سے 2لاکھ دیگر سامان، ہربنس پورہ میں خالد سے ایک لاکھ اور دیگر سامان، مسلم ٹاﺅن میں اقبال اور اسکی بیوی سے 3لاکھ‘ زےورات، جنوبی چھاﺅنی میں گلزار کی دکان سے 2لاکھ‘ لوئر مال میں عامر کے گودام سے 5لاکھ‘ دیگر سامان، جوہر ٹاﺅن میں معظم سے 2لاکھ اور دیگر سامان، لٹن روڈ میں بلال سے 20ہزار‘ لٹن روڈ میں ہی نعیم احمد کی دکان سے 50ہزار اور دیگر سامان، یکی گیٹ میں امجد اور اسکی فیملی سے سوا لاکھ اور زےورات، فیکٹری ایریا میں حنیف اور اسکی فیملی سے 4لاکھ‘ زےورات، گارڈن ٹاﺅن میں معاذ سے 20ہزار، گلشن راوی میں اقبال سے 50ہزار، شاہدرہ میں کپڑے کی دکان سے ثمینہ بی بی اور چار خواتین سمیت دیگر گاہکوں و دکاندار سے50ہزار روپے، زےورات اور دیگر سامان، سمن آباد میں رضوان سے 35ہزار اور موبائل، ہڈیارہ میں یونس سے 50ہزار روپے اور موبائل، فیکٹری ایریا میں صابر سے 60ہزار، اچھرہ میں سلیم کے گھر سے 2لاکھ روپے، زےورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ماڈل ٹاﺅن ،جوہر ٹاﺅن ،شالیمار ،ساندہ ،گوالمنڈی ،وحدت کالونی ، فیکٹری ایریا، ہربنس پورہ، گلشن اقبال سے موٹر سائیکلیں جبکہ ہربنس پورہ ،اقبال ٹاﺅن ،گجر پورہ ، جوہر ٹاﺅن اور ڈیفنس سے گاڑیاں چوری ہو گئیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions