لاہور (این این آئی) پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ مذاکرات میں دیئے جانے والے ثبوت ناکافی ہیں، پروفیسر حافظ محمد سعید کو گرفتار نہیں کر سکتے، پاکستان نے بھارت کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ مذاکرات کے دوران بھارت نے کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ کے خلاف کارروائی کے لےے جو ثبوت پاکستان کو دیئے تھے پاکستان نے ان پر غور کے بعد بھارت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ان ثبوتوں کی بنیاد پر حافظ سعید کو گرفتار یا ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔
Post New Comment