بھارت پاکستان کے بارے میں پالیسیاں تبدیل کرے: شاہ محمود

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

تہران (اے این این) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے بارے میں اپنی پالیسیاں تبدیل کرے، اگر دوطرفہ بات چیت محض لفظوں کی حد تک ہوتی رہی تو کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں لیکن ہمارے یکطرفہ اقدامات مفید ثابت نہیں ہو سکتے۔ پاکستان نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کو انٹرویو مےںشاہ محمود نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی بھارت کے ساتھ خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی ملاقات کا مقصد تعمیری بات چیت کرنا اور تنازعات کو حل کرنا تھا۔ افغانستان کے ساتھ جنوری 2009ءکے بعد سے تعلقات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں اور اس کے ساتھ روابط بڑھانے کیلئے تعاون کرنے کیلئے تیار ہےں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions