لاہور (سپورٹس رپورٹر + ریڈیو نیوز + ایجنسیاں) سابق صدر پرویز مشرف کے معتمد خاص طارق عزیز نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے ابھی پاکستان آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے آمد کے حوالے سے خبریں صرف قیاس آرائیاں ہےں، ملک کے عوام غربت کے ہاتھوں پریشان ہےں اور وہ مشرف دور کو یاد کر رہے ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور ریس کلب مےں ڈربی ریس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا مشرف دور مےں ملکی اکانومی کی جو حالت تھی وہ آج نہیں ہے۔ عوام بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہوگئے ہےں۔ پرویز مشرف کا دور آج سے بہت اچھا تھا، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی کسی سیاسی جماعت مےں شمولیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے، سیاستدان 16کروڑ عوام کی غربت پر بھی توجہ دیں۔
Post New Comment