واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کی سکریننگ کے معاملے پر پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کی ہے تاہم کہا ہے کہ سکیورٹی کے باعث کسی کو سکریننگ سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کی سکریننگ کے معاملے پر معذرت کر لی ہے اس حوالے سے جنوبی ایشیاءکے لےے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک کے دفتر کے ایک عہدیدار اور دیگر نے پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوںنے وفد کی چیکنگ اور سکریننگ کے معاملے پر انہیں پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کی تاہم انہوںنے یہ کہا کہ سکےورٹی کے باعث کسی کو سکریننگ سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا جا سکتا جبکہ وفد میں رچرڈ ہالبروک کے آفس کے نمائندے کو واضح جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے حکومت پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے اور ہم ہر صورت وطن واپس جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں سکریننگ سے انکار کرنے والا پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کا وفد آج وطن واپس پہنچ رہا ہے۔
Post New Comment