امن کی باتیں‘ جنگ کی تیاریاں : بھارت نے 3 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے اگنی میزائل کا تجربہ کرلیا

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

بالا شور‘ اڑیسہ (این این آئی)بھارت نے تین ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل اگنی تھری کا تجربہ کیا ہے۔ بیلسٹک میزائل ریاست اڑیسہ سے سو کلومیٹر فاصلہ پر دھمرہ کے ایک جزیرہ سے اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق10 بج کر 46منٹ پر فائر کیا گیا۔ اگنی تھری 17میٹر لمبا ہے۔ اگنی تھری ڈیڑھ ٹن وزنی ہے جو وار ہیڈ تین ہزار کلومیٹر فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل کا یہ چوتھا تجربہ اگنی سیریز کا حصہ ہے۔ مبصرین کے مطابق ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن مذاکرات سے متعلق امیدیں وابستہ کی جارہی ہیں۔بھارت کی جانب سے اگنی تھری کا تجربہ خطے میں جاری امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions