تازہ ترین:

سرگودھا : فضائیہ کے ریٹائرڈ ملازم کی اہلیہ‘ فلائنگ آفیسر بیٹا اور 4 بیٹیاں پراسرار طور پر قتل

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

سرگودھا (نمائندگان) تھانہ کینٹ سرگودھا کے علاقہ میں ائرفورس کے ریٹائرڈ ملازم کے گھر میں اسکی اہلیہ اور فضائیہ کے جواں سال فلائنگ آفیسر بیٹے اور 4بیٹیوں کو فائرنگ کرکے پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت کالونی میں چھ افراد کے قتل کی خبر جنگل مےں آگ کی طرح پھیل گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح لیاقت کالونی سرگودھا میں رہائش پذیر ائرفورس کا ریٹائرڈ وارنٹ آفیسر محمد اسلم گھر سے نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مسجد گیا‘ جب وہ واپس آیا تو گھر کے کمرے میں اسکی بیوی‘ بیٹا اور بیٹیوں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھیں جس کی اطلاع پولیس تھانہ کینٹ کو دی گئی۔ پولیس کے مطابق پسٹل سے فائرنگ کرکے محمد اسلم کی اہلیہ 55 سالہ شاہین‘ جواں سال بیٹے فلائنگ آفیسر محمد عاطف‘ حمیرا بی بی 28 سال‘ عائشہ اور خدیجہ عمر 13 سال (جڑواں) اور سمیرا بی بی عمر 22 سال کو قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان عاطف کو کنپٹی پر گولی لگی ہوئی ہے جبکہ دیگر کو جسم کے دوسرے حصوں پر گولیاں ماری گئیں۔ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو کنپٹی پر لگنے والی گولی کے حوالے سے خودکشی کے بارے میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے تاہم اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ڈی پی او ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ چھ افراد کے بہیمانہ قتل کی تفتیش کیلئے ماہر پولیس افسران پر مشتمل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائیگی اور پراسرار طور پر قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بارے میں حقائق کا پتہ چلایا جائیگا۔ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھیج دی گئی ہے۔ دریں اثناءریٹائرڈ وارنٹ آفیسر محمد اسلم کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ اہلیہ اور بچوں کو گھر کی دہلیز پر قتل کیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد اسلم کے بیٹے محمد عاطف نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے والدہ اور چاروں بہنوں کو قتل کرکے خودکشی کی ہے۔پولیس نے 6افراد کے بہےمانہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران دو بہنوں خدیجہ اور عائشہ جن کی عمر 13سال تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کو ان کے ناموں کی شناخت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر انکے والد نے آکر نشاندہی کی۔ محمد اسلم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کا مقتول بیٹا عاطف فلائنگ آفیسر اور لاہور میں ڈیوٹی کرتا تھا اس سمیت میری بیوی اور بچیوں کو گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا‘ بیٹے کی خودکشی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ آئی این پی کے مطابق فلائنگ آفیسر محمد عاطف‘ انکی والدہ اور 4 بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کا فضائیہ کے سربراہ نے نوٹس لیتے ہوئے بیس کمانڈر سرگودھا سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ 24گھنٹے میں طلب کرلی ہے۔جی این آئی کے مطابق قتل ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 6افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کینٹ ویوز گراﺅنڈ میں ادا کر دی گئی۔ قاری احمد علی ندیم نے مقتولین کی اجتماعی نماز جنازہ پڑھائی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions