سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رانا ثنأاللہ کو وزارت سے الگ نہ کیا اور سانحہ داتا دربار کے مجرموں کو گرفتارنہ کیا گیا تو حکومت سے اتحاد ختم کرسکتے ہیں۔

ـ 8 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ  پنجاب حکومت نے رانا ثنأاللہ کو وزارت سے الگ نہ کیا اور سانحہ داتا دربار کے مجرموں کو گرفتارنہ کیا گیا تو حکومت سے اتحاد ختم کرسکتے ہیں۔

صاحبزادہ  فضل کریم لاہور میں سانحہ داتا دربار کے شہدأ کے چہلم کے موقع پر منعقدہ قومی امن کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ داتا علی ہجویری کے قدموں میں ہونے والی  امن کانفرنس دہشت گردی کی آگ میں جلتی قوم کے لئے امید اور رحمت کا ٹھنڈا جھونکا ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ داتا کے آستانے سے بلند ہونے والی امن کی آواز سے بارود کی بو ختم ہوجائے گی، سانحہ  کے حوالے سے جاری احتجاجی تحریک کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ ہم دہشت گردوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے ۔
کانفرنس میں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلأ اور سانحہ سے متعلق چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی قراردادیں اورسیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی۔ کانفرنس میں سیکورٹی کے لیے پولیس نے سخت انتظامات کیے تھے۔  کانفرنس میں ملک بھر سے علماء، مشائخ ، دینی جماعتوں کے قائدین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions