حکومت فیصلے کرنے سے پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لے: فضل الرحمن

ـ 7 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

کندیاں (آن لائن) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تمام فیصلے کرنے سے پہلے تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا کرے۔ جمہوریت کے تسلسل اور کامیابی کےلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام سیاستدانوں کو جذبہ حب الوطنی مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کشمیر سمیت تمام متنازع امور کا اب حل ہونا ضروری ہے۔ تمام جماعتیں اختلافات بھلا کر ملک کی سلامتی اور ترقی کےلئے متحد ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے خانقاہ سراجیہ کندیاں میں اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ خان محمد سے ملاقات اور مختصر قیام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر سیاسی جماعتیں نان ایشوز کو ایشو بنا کر قوم کو الجھانے کی جس سیاست سے چمٹی ہوئی ہیں وہ ملک و قوم کےلئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے / جن جماعتوں کو عوام نے مینڈیٹ دیاہے اس کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومتی اتحاد کے حکمران پارٹنرز کو چاہیے۔ وہ فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے حلیفوں کو اعتماد میں لیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions