پنجاب، ہدایات کے باوجود حساس عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے

ـ 7 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (معین اظہر سے) پنجاب میں سکیورٹی انتظامات کا کوئی مرکزی نظام نہ ہونے پرہدایات کے باوجود صوبے میں دہشت گردوں کے نشانے پر تمام عمارتوں کی سکیورٹی کے لئے ضروری انتظامات نہیں کئے گئے ہیں ان انتظامات کے لئے رکھے گئے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز بھی استعمال نہیں کئے گئے ہیں اورداتا دربار میں بار بار دھمکیوںکے باوجود ضلعی انتظامیہ نے اس کے لئے کوئی خصوصی سکیورٹی پلان جاری نہیں کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے اس حوالے سے کوئی سکیورٹی پلان اور اس پلان پر عمل درآمد کی کوئی رپورٹ تیار نہیں کی تھی یہ باتیں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں کہیں گئیں جو صوبائی محکمہ ہاﺅسنگ میں گولی چلنے کے واقعے اور سیکرٹری ہاﺅسنگ کی طرف سے سکیورٹی انتظامات نہ ہونے اور وہاں سے کچھ دفاتر کو شفٹ کرنے کے لئے لکھی گئی تھیں لیکن اس پر چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے ہوم سیکرٹری کو سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے جوابدہی کے لئے بھجوایا گیا تھا جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کہیں ہیں اور سرکاری محکموں کی طرف سے سکیورٹی کے انتظامات نہ کرنے کا الزامات ایک دوسرے پر ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں میں گولیاں چلنا بھی شروع ہوگئی ہیں اس حوالے سے سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ عرفان الٰہی نے ایک لیٹر چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوایا جس میں انہوں نے کہا ہے ہاﺅسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کی بلڈنگ میں بلڈنگ ڈویژن لاہور کا دفتر ہے اور اس بلڈنگ میں وہاں پر کنٹریکٹر کی طرف سے گولیاں چلائے جانے کا واقعہ ہوا ہے اور چونکہ وہاں پر ہاﺅسنگ کے محکمے کے ساتھ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، لاہور ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ کا دفتر ہے ، حکومت پنجاب کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس دفتر کو وہاں سے شفٹ کر دیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جواب میں کہا ہے کہ محکموں، اداروں اور ایسے تمام مقامات جہاں پر دہشت گردی کا خطرہ تھا اس کے لئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو ہدایات کی گئی تھیں کہ وہ تمام عمارتوں کی سکیورٹی کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی کہ غلطیاں کہاں ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions