دہشت گردی اور طالبائزیشن گھروں تک پہنچ گئی‘ راستہ روکنا ہو گا : سندھ اسمبلی میں تقریریں

حوالہ : کراچی (ریڈیو نیوز/ آن لائن) ـ 7 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (ریڈیو نیوز/ آن لائن) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی دھماکوں کے جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون ایاز سومرو‘ ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری اور سلیم خورشید کھوکھر نے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ رکن اسمبلی سلیم خورشید کھوکھر نے کہا کہ دھماکوں میں 6 عیسائی اور ایک ہندو بھائی ہلاک ہوئے جن کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا کہ سندھ میں امن و امان اور ہمارے اتحاد کو سازشی عناصر برداشت نہیں کر پا رہے۔ کراچی دھماکوں پر حکومت سندھ اور ممبران اسمبلی کو گہرا دکھ ہے ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے کہا کہ دہشت گردی اور طالبانائزیشن کو روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارے گھروں تک پہنچ چکی ہے دہشت گردوں کا راستہ روکنے کیلئے تمام اختلافات بھلا کر سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں فرقہ واریت اور انتہا پسندی نے پاکستان کا رخ کر لیا۔ اسلام کے نام نہاد دعویداروں اور دہشت گردوں کا راستہ روکنا ہو گا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ آن لائن کے مطابق صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا ہے کہ چہلم کے موقع پر 2بم دھماکوں کے بعد کچھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کو مختلف مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان ملزموں سے آئی ایس آئی‘ آئی بی‘ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں اور جلد دہشت گردوں کے گریبانوں تک پہنچیں گے۔ ایاز سومرو کی درخواست پر قائم مقام سپیکر نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر بم دھماکوں کے سوگ میں اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کر دیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions