راوی اور ستلج کا معائنہ کرونگا....اس سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی : بھارتی واٹر کمشنر

حوالہ : لاہور (نیوز رپورٹر + ریڈیو نیوز + ایجنسیاں) ـ 7 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (نیوز رپورٹر + ریڈیو نیوز + ایجنسیاں) سندھ طاس معاہدہ پر بہتر طور پر عملدرآمد کےلئے بھارتی واٹر کمشنر اورنگاناتھن کی سربراہی مےں 3 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اورنگاناتھن نے کہا کہ اپنے دورہ مےں وہ راوی اور ستلج دریاﺅں کا معائنہ کرے گا اس سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی۔ بھارتی واٹر کمشنر اورنگاناتھن نے کہا کہ پاکستان جن درےا¶ں کی انسپکشن چاہے گا بھارت کرائے گا، دورہ کے اختتام پر پاکستانی واٹر کمشنر کو دورہ بھارت کی دعوت دےنگے۔ جماعت علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہےں کہ سندھ طاس معاہدے پر اچھے طرےقے سے عملدرآمد ہو اور دونوں ملکوں کو اس معاہدے کی پاسداری کرنا چاہتے ہےں۔ بھارتی وفد کے دورے کا مقصد صرف بےراجوں کی انسپکشن ہے، کشن گنگا پراجےکٹ پر بات چےت نہےں ہوگی۔ پاکستان نے اپنے م¶قف مےں کبھی لچک نہےں دکھائی، پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمےر مےں درےائے سندھ کی انسپکشن کی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions