لاہور (خبرنگار خصوصی) قومی اسمبلی کے رکن اور ماحولیات کی مجلس قائمہ کے چیئرمین راجہ اسد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی توجہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں پابندی کے دوران کئے جانیوالے تقرریوں و تبادلوں کے عمل پر مبذول کراتے ہوئے اس کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائے جانیوالے ایک مکتوب میں انہوں نے مذکورہ غیرقانونی عمل کا ذمہ دار ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی جواز کے بغیر متعدد ای ٹی اوز اور اسسٹنٹ ای ٹی اوز کے تبادلے پابندی کے دوران کئے اور اس ضمن میں انہوں نے سیکرٹری ایکسائز سے بھی کسی قسم کی منظوری لینے کی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے مذکورہ ڈائریکٹر جنرل پر حکومتی مفادات کےخلاف کام کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ جان بوجھ کر ہر جائز کام میں تاخیر روا رکھتے ہیں اور ہمارے مخالفین کو ترجیح دیتے ہیں۔
Post New Comment