مغوی کرنل امام اوربرطانوی صحافی اسد قریشی کی رہائی کے لیے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں جرگے اور اغواکاروں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جس کے بعد دونوں کو جرگے کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی رہائی کے لیے علاقے کے با اثر افراد نے بھی اغواکاروں پر دباؤ ڈالا۔ کرنل امام، اسد قریشی اور آئی ایس آئی کے سابق افسر خالد خواجہ کو چھبیس مارچ کو میران شاہ جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا، کچھ روز قبل خالد خواجہ کو اغواکاروں نے قتل کردیا تھا اور اُن کی لاش میرعلی سے برآمد ہوئی تھی اور ایشین ٹائیگر نامی طالبان تنظیم نے اغوا اور قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Post New Comment