روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مضنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فریٹ اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ دسمبر دو ہزار نو میں پانچ سے دس فیصد کرائے بڑھائے گئے تھے جبکہ اب ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے جس کا نوٹیفکیشن اگلے ہفتے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کسی مخصوص کلاس کیلئے نہیں بلکہ ساری کلاسوں کیلئے ہوگا ۔
Post New Comment