قندھار + کوئٹہ (ایجنسیاں + بیورو رپورٹ) قندھار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاپانی تعمیراتی کمیٹی کے 5 ملازم جاںبحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ جاںبحق ہونے والوں کی نعشیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 4 پاکستانی جاںبحق ہوئے جنکی شناخت ہو گئی ہے،حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سڑکیں تعمیر کرنے والے جاپانی کمپنی (سائیتا) کے ملازمین گذشتہ صبح قندھار کے ضلع پنجوائی جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ افغان پولیس نے حملہ آوروں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ دریں اثناءدفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے بتایا کہ جاںبحق ہونے والوں میں وزیر خان ولد امیر خان میانوالی‘ محمد خان ولد محمد اکبر چکوال‘ اصغر علی ولد ستار الدین سیالکوٹ اور آزاد کشمیر کے مظہر حسین ولد محمد حسین شامل ہیں۔
جاںبحق
Post New Comment