مغوی ساحل سعید کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ ان کے پیارے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے

ـ 5 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لندن (اے ایف پی) جہلم کے نواحی علاقہ سے اغوا ہونے والے 5 سالہ ساحل سعید کی والدہ عقیلہ نقاش جو اس وقت اولڈہم میں مقیم ہیں، نے اپیل کی ہے کہ ان کا خاندان تاوان کی رقم ادا کرنے کے قابل نہیں، ان کے پیارے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہیں بیٹے کے اغوا کی خبر ملی تو انہیں بہت صدمہ ہوا، وہ بول بھی نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا ابھی 5 سال کا معصوم بچہ ہے اس نے کیا قصور کیا ہے! میں یہاں اس کے لئے کچھ نہیں محض دعا ہی کر سکتی ہوں۔ ساحل کے والد راجہ نقاش سعید نے سکائی نیوز کو بتایا کہ اغواکاروں نے ہمیں کہا تھا کہ ایک لاکھ پاونڈ ادا کرو مگر وہ یہ ادا کرنے کے قابل نہیں تھے۔ وہ مجھے ایک کمرے میں لے گئے اور کہا کہ ہم آپ کے بیٹے کو لے جا رہے ہیں۔ ہمیں ایک لاکھ پاونڈ دے کر اسے چھڑا لینا۔ میں نے بتایا کہ میرے پاس کچھ بھی نہیں۔ اس کے بعد وہ میرے بیٹے کو ساتھ لے گئے۔ ان کے اہل خانہ پر 6 گھنٹے تک بے پناہ تشدد کیا، ہمیں بری طرح مارا پیٹا گیا اور پھر وہ میرے بچے کو ساتھ لے گئے۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشن نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اس خاندان کو قونصلر تک رسائی دے رہے ہیں۔ اولڈہم سے برطانوی ایم پی اور وزیر فل وولس نے کہا کہ یہ واقعہ جہاں پیش آیا وہ پہلے اس قدر خطرناک نہ تھا اور یہ بات ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے۔ ہم برطانوی شہریوں کے لئے سفری ہدایات پر نظرثانی کریں گے۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ بچہ صحیح سلامت واپس آئے۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ امید ہے مغوی بچے کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions