بہاولپور + خیرپور ٹامیوالی + رحیم یار خان (نامہ نگار + بیورو رپورٹ + ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنتے وقت بے بہا قربانیاں دی ہیں اور پاکستان حاصل کیا ہے اگر ہمیں پاکستان بچانے کے لئے کوئی بھی اقدام کرنا پڑا تو اس سے گریز نہیں کریں گے‘ پاکستان میں کرپشن‘ لوٹ مار اور موقع پرستی کی سیاست کے خاتمہ کا وقت آ گیا ہے‘ مسلم لیگ کے ورکرز آنے والی سیاسی اور معاشی تبدیلیوں میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ صنعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت صنعتوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘ جنوبی پنجاب سمےت صوبے میں غربت اور بےروزگاری کا خاتمہ میری حکومت کے لئے اولین چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ بہاولپور میں ہنرمند خواتین کے لئے 3 کروڑ روپے سے کرافٹ بازار کی تعمیر جاری ہے اور اس منصوبہ کی تکمیل سے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں مختلف مقامات اور رحیم یار خان میں شیخ زید میڈیکل میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب‘ چولستان ٹوبہ نورسر میں یوتھ ونگ خیرپور ٹامیوالی کے صدر کی قیادت میں وفد اور بہاولپور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجران کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ سے ناروے کے وزیر خارجہ جونس گارسٹور ے کی سربراہی میں 8 رکنی وفد نے پنجاب ہا¶س میں ملاقات بھی کی‘ کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اپنے ورکروں کو آسان شرائط پر قرضے اور انکے بچوں کو ملازمتیں دیگی ساتھ ہی کارکنوں کو چولستان میں ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی اور پلاٹ بھی دیئے جائیں گے‘ چولستان کے ساتھ ساتھ خیرپور ٹامیوالی کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھی جلد ہی کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کئے جائیں گے‘ خیرپور ٹامیوالی تحصیل کو تمام مراعات دی جائیں گی اور سیوریج کے ساتھ ساتھ نہر کنارے تعمیر ہونے والے پانی کے ڈیم میں ناقص مٹیریل اور لاکھوں روپے خوردبرد ہونے کے واقعہ کی بھی تحقیقات کیلئے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے اگر کرپشن ثابت ہو گئی تو ٹھیکیداروں اور سرکاری افسران کو چوکوں میں الٹا لٹکا دونگا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ مسلم لیگ کے ورکرز پنجاب کے محکموں کے اندرہونےوالی بد عنوانی اور کرپشن کی نشاندہی کریں میں خود ایسی جگہوں پر چھاپے ماروں گا اور کرپٹ افسران کو موقع پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا چولستان میں ناجائز الاٹمنٹ کی بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے لینڈ مافیا کو ہر گز معاف نہیں کروں گا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے نیو انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے موضع آغاپور میں اراضی کی فراہمی اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بہاولپور میں انڈسٹریل فیڈر کی تنصیب کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے صوبائی بجٹ کے علاوہ بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے بھی خطیر وسائل حاصل کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ پولیس کے بارے میں شکایات پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بارے میں عوام کی شکایات بلاجواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بارے میں سنگین شکایات آنے پر حاصل پور کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجرم کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو متعلقہ جرم میں برابر کا شریک سمجھا جائے گا اور اسے اپنے گناہ کی سزا بھگتنا ہو گی جبکہ وزےر اعلیٰ پنجاب نے شےخ زےد مےڈےکل کالج رحےم ےار کے پہلے کانووکےشن کے موقع پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کا ملک کو اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا جب تک وہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو علاج کی جدید سہولتیں فراہم نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کر کے پاکستان کے لئے قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے خواب کو پورا کریں۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ملک کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے غریب عوام علاج و معالجہ سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ قابلیت اور محنت کی بنیاد پر فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹروں کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ دلوایا جائے گا جس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 45 کروڑ روپے کی لاگت سے 5 موبائل ہیلتھ یونٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر موبائل یونٹ پر 9 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 3 موبائل ہیلتھ یونٹ بہاول پور کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے ناروے کے وزیر خارجہ اور وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے مابین اقتصادی اور سماجی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
Post New Comment