اسلام آباد (ثناءنےوز ) ڈےفنس آف ہےومن رائٹس اور انسانی حقوق کی تنظےموں نے عافےہ صدےقی و لاپتہ افراد کی رہائی کے لےے 10 مارچ کو فےصل آباد سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافےہ صدےقی اور لاپتہ افراد کی رہائی کے لےے کردار ادا نہ کرنے والی سےاسی جماعتو ںکا بائےکاٹ کرےں۔ ےہ اعلان گذشتہ روز عافےہ صدےقی اور لا پتہ افراد کی رہائی کے لےے پاکستان پروفےشنلز فورم کے زےر اہتمام ہونے والی احتجاجی رےلی کے دوران کےا گےا۔ رےلی سے فوزےہ صدےقی ، آمنہ مسعود جنجوعہ ، آصف لقمان قاضی اور دےگرنے خطاب کےا۔ شرکاءنے امرےکہ کا جو ےار ہے غدار ہے غدار ہے ، ڈاکٹر عافےہ کورہا کرو ، ڈاکٹر عافےہ اور لاپتہ افراد کو رہا کرو اور دیگر نعرے لگائے۔ اس موقع پر فوزےہ صدےقی نے کہا کہ حکمران اگر ضمےر فروش ہےں تو کےا ہوا پاکستانی قوم تو بے غےرت نہےںہے، اگر عافےہ صدےقی کو رہا نہ کرواےا گےا تو پاکستان کی عزت ، وقار اور خود مختاری قائم نہےں رہ سکے گی۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ لانگ مارچ کی قےادت کے لےے نواز شرےف ، منور حسن اور عمران خان سمےت دےگر سےاسی قےادت کو دعوت دے دی گئی ہے۔ 12 مارچ کو اسلام آباد مےں لانگ مارچ کے پہنچنے پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا جو لاپتہ افراد کی رہائی تک جاری رہے گا۔ ملک بھر کے عوام ،طلباء،سیاستدان، پروفیشنلز، تاجروں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ اس لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں۔
Post New Comment