لاہور (مانیٹرنگ نیوز) سوات و مالاکنڈ میں شدت پسندوں کو ہتھیار بھارتی اور اسرائیلی ایجنسیاں را اور موساد مہیا کر رہی ہیں تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے۔ مبصرین کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ کس طرح شدت پسند گولہ بارود بڑے شہروں میں منتقل کر کے دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مبصرین نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیاں سکیورٹی معاملات کو بہتر انداز میں سرانجام نہیں دے رہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی بہتر بنائے تاکہ دہشت گردوں کی سپلائی کو غیر مؤثر کیا جا سکے۔ مبصرین کے مطابق دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کمزور ہو رہی ہے۔ پاکستان کو چاہئے کہ وہ بھارت اور اسرائیل کے روئیے پر بین الاقوامی سطح پر احتجاج کرے۔ عسکریت پسند اب اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر پنجاب اور پاکستان کے دوسرے حصوں میں پھیل رہے ہیں۔ کراچی اور لاہور میں دہشت گرد بڑی کارروائیوں کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق پاکستان جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے اور عوام کو حقیقی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔ حکومت اور انٹیلی جنس اداروں کو بڑے شہروں کے دفاع کیلئے بہتر حکمت عملی ترتیب دینی چاہئے۔
Post New Comment