زرداری کے غلامانہ انداز نے ملکی وقار خاک میں ملا دیا: سیاسی قائدین

ـ 4 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی رپورٹر) سیاسی قائدین نے پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک کی پریس کانفرنس میں صدر آصف زرداری کے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستان اور قوم کے لئے شرمناک حرکت قرار دیا ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سنیٹر پروفیسر ساجد میر‘ استقلال پارٹی کے چیئرمین سید منظور علی گیلانی‘ تعمیر پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل عزیز اعوان نے نوائے وقت کے دفتر فون کر کے کہا کہ امریکی اہلکار کی پریس کانفرنس میں صدر پاکستان کی موجودگی اور پھر ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونے سے پاکستان کی عزت و وقار پر حرف آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کا غلامانہ انداز امریکہ اور امریکیوں کے سامنے ان کی حقیقت کو واضح کرتا ہے۔ امریکہ کے ذریعے این آر او کا تحفہ لینے والے صدر زرداری کی اس حرکت سے پاکستان کا وقار خاک میں مل گیا ہے۔ یہ حرکت امریکہ نوازی اور غلام ذہنیت کی بھی علمبردار ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions