ملک کا بلوچ صدر بھی مظلوم ہے‘ عطا اللہ مینگل ۔۔۔ بلوچستان حکومت کا پہلا رابطہ

ـ 4 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

کوئٹہ (مانیٹرنگ نیوز) حکومت بلوچستان نے بزرگ سیاسی رہنماءعطاءاللہ مینگل سے پہلا رابطہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں بزرگ رہنماءکی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔ آغاز بلوچستان حقوق کے بعد بلوچستان حکومت کا یہ پہلا رابطہ تھا۔ سردار عطاءاللہ مینگل کا کہنا تھا کہ ابھی بلوچ مایوس نہیں ہیں۔ سردار عطاءاللہ مینگل کا کہنا تھا کہ صوبوں کو 1940ءکی قرارداد کے مطابق صوبائی خودمختاری دینی چاہئے۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے آغاز حقوق بلوچستان کے حوالے سے سردار عطاءاللہ مینگل کو اعتماد میں لیا۔ سردار عطاءاللہ مینگل کا کہنا تھا کہ اس ملک کا بلوچ صدر بھی مظلوم ہے جو صدر ہونے کے باوجود پریشان ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ بلوچستان کراچی میں بزرگ قوم پرست رہنماءنواب خیر بخش مری سے بھی ملاقات کرینگے۔ اس ملاقات میں وزیراعظم گیلانی اور صدر زرداری سے نواب خیر بخش مری سے ملاقات کے حوالے سے ایجنڈا طے کیا جائیگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions