بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کی جانب سے کارکن کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، قومی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا

ـ 3 جون ، 2010
  • Adjust Font Size
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کی جانب سے کارکن کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، قومی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ایک کارکن کی مبینہ طورپر پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کے خلاف قومی شاہراہ کو بڑے بڑے پتھررکھ کراورمختلف رُکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا ہے جس کے باعث پاکستان کا افغانستان اور ایران سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کے ساتھ افغانستان میں نیٹو فورسز کو سامان کی سپلائی بھی ایک دن کے لئے بند ہوگئی ہے۔ ہڑتال کے باعث نیٹو فورسز کو سامان سپلائی کرنے والے ٹرالر کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ سکھر کی قومی شاہراہوں پر کھڑے کردیا گیا ہے ۔ بی این پی کے ترجمان نے وقت نیوز کو بتایا ہے کہ کوئٹہ میں کوئی ہڑ تال کی کال نہیں دی گئی جبکہ شہرمیں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions