خودکش حملہ کے روز بعد لاہور کا چڑیا گھر عوام کیلئے کھول دیا گیا

ـ 3 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹی رپورٹر) خودکش حملہ کے سات روز بعد لاہور چڑیا گھر کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے چڑیا گھر کے حکام کو منع کیا گیا تھا کہ جب تک سانحہ کے حوالے سے مکمل کلیئرنس نہیں دے دی جاتی اس وقت تک اسے عوام کیلئے نہیں کھولا جائیگا۔ تاہم گذشتہ روز سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد لاہور چڑیا گھر کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ چڑیا گھر کے سات روز تک بند رہنے کی وجہ سے تقریباً چار لاکھ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر کے مطابق عوام بلا خوف خطر آئیں یہاں پر کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions