لاہور (نامہ نگار) برکی کے علاقہ تقی پور مےں مکان کی نئی چھت گرنے سے معمر خاتون دو کمسن پوتیوں سمیت جاںبحق، بہو اور 2 بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ تقی پور مےں معمر خاتون پروین بی بی اپنی 2 بیٹیوں فضیلت، مصباح، بہو مدیحہ بی بی اور اس کی 6 سالہ بیٹی حبیبہ، اڑھائی سالہ آمنہ کے ہمراہ کمرے مےں سو رہی تھی کہ اچانک چھت ان پر آن گری جس کے نتیجہ مےں ملبے تلے آکر 66 سالہ پروین، اس کی دونوں پوتیاں جاںبحق ہوگئیں جبکہ 2 بیٹیاں اور بہو شدید زخمی ہوگئیں زخمی خواتین کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
دادی پوتیاں جاںبحق
Post New Comment