چینی کمپنی نے پاکستان ریلوے کو فنی امداد اور قرضے کی پیشکش کردی

ـ 3 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر) چین کی ملٹی نیشنل فریٹ کمپنی نارنیکو (NORINCO) نے پاکستان ریلوے کو لاہور، راولپنڈی تا پشاور ریلوے ٹریک اور سگنل سسٹم کی بحالی کیلئے فنی امداد اور قرضہ دینے کی پیشکش کردی ہے جس کے تحت لاہور سٹی سے پنڈی تک سفر میں آنیوالے ٹیڑھے ٹریک کو سیدھا کیا جائیگا جس کے بعد سفر کا دورانیہ 2 گھنٹے کم ہوجائیگا۔ اس سلسلے میں نارنیکو انٹرنیشنل کارپوریشن لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل منیجر سن وان کی (SUN WAN KI) کی قیادت میں کمپنی کے 4 رکنی وفد نے جی ایم آپریشن اشفاق خٹک، اے جی ایم ٹریفک، اے جی ایم مکینیکل اینڈ انفراسٹرکچر اور اے جی ایم ڈویلپمنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ چینی کمپنی ریلوے انجن، کوچز، ٹرک اور دیگر بھاری مشینری بناتی ہے۔ قبل ازیں چین کی ڈونگ فینگ اور چائنا ریل کمپنی بھی پاکستان ریلوے کو انجن اور کوچز فراہم کرنے کی پیشکش کرچکی ہیں۔ نارنیکو کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ریلوے کو مختلف شعبوں میں پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے نہ صرف نرم شرائط پر لانگ ٹرم قرضہ بلکہ فنی سہولیات اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے پر بھی تیار ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions