سڈنی (آن لائن) دنیا بھر کی خیراتی تنظیموں نے میلبورن کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی دو سال کے لئے منجمد کر دی جائے۔ ورلڈ ویژن آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹم کاسٹیلو نے اقوام متحدہ کی ہیلتھ کانفرنس کے دوران کارروائی روک کر سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے ہر ایک ڈالر جو پاکستان خرچ کرتا ہے اس پر سروسنگ کے 3 ڈالر خرچہ آتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے آنکھوں کے انفیکشن اور اسہال سے جاںبحق ہو رہے ہیں کیونکہ وہ اس بدترین سیلاب کے باعث ان امراض کا علاج نہیں کرا سکتے۔ اس سیلاب سے 20 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
Post New Comment