شہباز بیس بچانے کےلئے بلوچستان کو ڈبونے کی بات من گھڑت ہے: امریکی سفیر

ـ 2 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

کوئٹہ + واشنگٹن (جی این آئی + اے این این) پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا ہے کہ شہباز ایئر بیس کو بچانے کے لئے بلوچستان کو ڈبونے کی بات من گھڑت ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظفر اللہ جمالی نے شہباز ایئر بیس کو بچانے سے متعلق جو الزام لگایا ہے وہ قطعی غلط ہے‘ امریکہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والا سب سے بڑا ملک‘ حکومت پاکستان پر مکمل اعتماد ہے‘ این جی اوز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کروانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ این جی ا وز کے پاس بہتر انفراسٹرکچر موجود ہے‘ ہم کسی بھی صوبے کو براہ راست امداد نہیں دیتے صرف وفاقی حکومت کو ہی امداد دیتے ہیں‘ امریکی امداد میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امریکی قونصل خانہ کھولنے کا مقصد یہ نہیں کہ ہم ایران اور افغانستان پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ دریں اثناءامریکی حکومت نے محکمہ خارجہ کے توسط سے پاکستان کے سیلاب زذگان کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے جبکہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے فنڈ میں عطیات دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ ہم انسانیت کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions