43ارب ڈالر کا نقصان نہیں ہوا‘ وزیراعظم نے بیان لاعلمی میں دیا: ذرائع وزارت خزانہ

ـ 2 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (جی این آئی) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم گیلانی کی جانب سے سیلاب میں 43ارب ڈالر کے نقصان پر وزارت خزانہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم نے یہ بیان جلد بازی اور لاعلمی میں دیا اور ان کے پاس ابھی تک حتمی تخمینہ موجود نہیں اور نقصان اتنا نہیں بلکہ اس سے کم ہے۔ ماہرین اقتصادیات ڈاکٹر شبر رضوی اور ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ لگتا ہے وزارت خزانہ نے نقصان کے بارے میں وزیراعظم گیلانی کو بریفنگ نہیں دی۔ وزیراعظم کا 43ارب ڈالر کے نقصان کے بارے میں بیان صحیح نہیں ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions