حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے : جماعت اسلامی

ـ 2 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (خصوصی نامہ نگار/لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی لاہور کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس امیر ضلع امیر العظیم کی صدارت مےں منعقد ہوا جس مےں پٹرول کی قیمتوں مےں حالیہ اضافہ، مہنگائی و بدامنی، لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل اور این اے 123 مےں 10 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا ۔ امیر العظیم نے کہا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مےں اضافہ واپس لے۔ دریں اثناءشباب ملی لاہور کے زیر اہتمام پیٹرولیم قیمتوں مےں اضافے کےخلاف کینٹ مےں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت احمد سلمان بلوچ، عابد میر، مجید غوری و دیگر نے کی۔ دریں اثناءنوائے وقت سروے میں گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور صائمہ عزیز ‘ بزنس ویمن میمونہ اے ستار‘ شمیم اختر اور ناصرہ تسکین‘ گھریلو خواتین عاصمہ اور محمودہ‘ ورکنگ خواتین روبینہ کوکب اور آفرین فاطمہ نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے بم گرا رہی ہے پٹرولیم کی مصنوعات میں قیمتوں میں اضافہ سے عوام کے لئے زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions