لاہور (ریڈیو مانیٹرنگ + این این آئی) وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے بارے میں فیصلہ ہو چکا ہے تاہم ابھی اسے اوپن کرنا مناسب نہیں لاہور ائر پورٹ پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم چاروں صوبوں کے اتفاق رائے کے بعد ہی بن سکتا ہے اس بارے میں چاروں صوبوں نے فیصلہ کر لیا ہے تاہم اسے فی الوقت اوپن نہیں کیا جا سکتا اس کے بارے میں چاروں صوبوں میں اتفاق نہیں تھا۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کے حوالے سے کہا کہ اس کے بارے میں کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے اس کی جو بھی رپورٹ آئے گی وہ سب کو بتا دی جائے گی۔ چینی برآمد کرنے کا ٹھیکہ اپنے دبئی کے دوست کو دئیے جانے کے سوال پر امین فہیم نے کہا اس میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی پاکستان میں چینی کی کوئی قلت ہے۔ یہ صرف رمضان شریف سے پہلے ”ہوا“ کھڑا کیا جا رہا ہے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا صدر زرداری کا دورہ برطانیہ نجی ہے اس پر کسی قسم کے سرکاری اخراجات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا انگلینڈ یا لندن برطانوی وزیراعظم کی ذاتی جاگیر نہیں جو زرداری وہاں نہ جائیں‘ ان کے دورے پر تنقید افسوسناک ہے اور نہ ہی انہیں پاک برطانیہ تعلقات بگاڑنے چاہئیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو پاکستان کی بجائے کشمیر میں بھارتی مظالم پر بات کرنی چاہئے تھی۔
Post New Comment