پاکستان رواں دہائی کے آخر تک دنیا کی چوتھی بڑی جوہری طاقت بن جائیگا : امریکی ویب سائٹ میں آرٹیکل

ـ 2 اپریل ، 2011
  • Adjust Font Size

نیو یارک (آن لائن) پاکستان رواں دہائی کے آخر تک دنیا کی چوتھی بڑی جوہری طاقت بن جائیگا۔ پاکستان نے نیو کلیئر وار ہیڈز لے جانے کے لئے کروز اور دیگر میزائلوں کے ساتھ ساتھ آبدوزوں کے بھی کامیاب تجربات کئے ہیں جبکہ پاکستان جوہری جنگ میں حملہ کرنے اور اس میں کامیابی کی صلاحیت کا حامل بھی ہے ،پاکستان کے پاس 70 سے 90 جوہری وار ہیڈز ہیں جو اس کے حریف بھارت سے بھی زیادہ ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل یہ ملک حملہ کرنے والے کو بھر پور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ویب سائٹ ”دی ہوفنگ ٹاﺅن پوسٹ “میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی پانچ بڑی جوہری طاقتوں نے نئے ہتھیاروں کے لئے جوہری مواد کی پیداوار کو معطل کر دیا ہے اور اپنے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لئے مذاکرات کررہے ہیں لیکن پاکستان مسلسل ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہے ،پلوٹونیم پیدا کرنے اور یورینیم کی افزودگی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ایٹمی وار ہیڈز کے لئے نئے میزائل بنا رہا ہے۔ مضمون پاکستان کے خلاف شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اس کے جوہری خطرات تین گنا زیادہ ہیں اس کے عدم پھیلاﺅ کا ریکارڈ خراب ہے ،حساس جوہری مواد کی حفاظت کے بارے میں خدشات ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions