وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تمام بیراجوں پر پانی کا دباؤ کم ہوچکا ہے تاہم مون سون کا ایک نیا سلسلہ پاکستان داخل ہوگیا۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تمام بیراجوں پر پانی کا دباؤ کم ہوچکا ہے تاہم مون سون کا ایک نیا سلسلہ پاکستان داخل ہوگیا۔

قمرزمان کائرہ اسلام آباد میں سیلاب کی صورتحال پر میڈیا کوبریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق  مون سون کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں  ۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے اوراقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا چھ سے آٹھ ارب ڈالرکا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ تعمیرنو پر آٹھ سے نو ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب سے اب تک سولہ سو ستتر افراد جاں بحق، دو ہزارچھ زخمی اوربارہ لاکھ اڑتالیس ہزارسے زائد گھرتباہ ہوئے ہیں۔  وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے متاثرہ کاشکاروں کو مفت بیج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے سات لاکھ اور سندھ کے تین لاکھ متاثرین خاندانوں کورواں ہفتہ سے امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی۔  انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ٹیکسوں کی وصولی میں کمی کا خدشہ ہے تاہم حکومت کی کوششں ہوگی کہ افراط زرکو کم رکھا جائے ۔  قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلوچستان کی جانب سے جانب سےمتاثرین سیلاب کی فہرست گزشتہ روز جمع کرائی گئی ہے وزیراطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے جمعہ کومشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت مختلف اہم امور پر بات کی جائے گی ۔ میچ فکسنگ کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرکوئی کھلاڑی یا بورڈ کا اہلکاراس میں ملوث پایا گیا تو حکومت سخت کارروائی کرے گی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے امریکہ میں پاک فوج کے وفد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد فوجی حکام کے اس فیصلے کی حمایت کی جس کے تحت وفد کو پاکستان واپس بلالیا گیا تھا ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions