گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث گرفتار ڈی پی او وقاراحمد چوہان سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث گرفتار ڈی پی او وقاراحمد چوہان سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کو سخت سکیورٹی میں گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ معطل ڈی پی او وقار احمد چوہان کو پولیس وین کی بجائے پرائیویٹ گاڑی میں لایا گیا اور وہ بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے علاوہ عدالت میں پیش ہونے والے دیگرپولیس اہلکاروں میں محمد یاسین ، بشیراحمد، ناظرحسین، نصیراحمد اور محمد اکرم شامل تھے۔ اس موقع پرانسداد دہشتگردی عدالت کے جج رانا نثار نے سابق ڈی پی او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو سات روزہ ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے دیگرسترہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں ، جن سے دونوں بھائیوں کے قتل میں استعمال میں ہونے والے ڈنڈے اور دوسرا سامان برآمد کیا جارہا ہے۔  سپریم کورٹ میں بھی آج سانحہ سیالکوٹ کی سماعت ہورہی ہے جس میں اب تک کی جانے والی تحقیقات کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions