خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں فورسز کی کارروائی کے دوران چالیس سے زائد شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں فورسز کی کارروائی کے دوران چالیس سے زائد شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق جیٹ طیاروں نے جن علاقوں پربمباری کی ہے ان میں نارائی بابا، شیندانہ، شیندرب اور تیندرب شامل ہیں۔ اس حملے میں ایک غیرقانونی ایف ایم ریڈیو اور خودکش حملوں میں استعمال ہونے والی آٹھ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ فورسزکی کارروائی میں چالیس سے زائد شدت پسند بھی مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں عیدالفطرسے قبل پشاوراور خیبرپختونخوا کے دیگرعلاقوں میں بڑے پیمانے پرخودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ادھر مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں چند مکانات پربھی بم  گرے جس سے عورتیں اوربچے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions