مریدکے : بیٹی کی شادی کا تنازع‘ بییوی اور تین بیٹیوں کو ذبح کردیا

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

مریدکے + فیروزوالا (نامہ نگاران) تھانہ صدر کے علاقہ میں سنگدل باپ نے بڑی بیٹی کی شادی مرضی کے خلاف ہونے پر تین معصوم بیٹیوں اور بیوی کو سوتے میں چھری سے ذبح کر دیا اور تین سالہ بیٹے کو ہمراہ لے کر فرار ہو گیا۔ ملزم کے دو بڑے بیٹے رات کی ڈیوٹی کے سلسلہ میں فیکٹری میں تھے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتا ل روانہ کر دی ہیں۔ علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اور بچیوں کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ پنڈی رتن سنگھ میں مقامی فیکٹری میں مزدوری کرنے والے شوکت علی کا اپنی بیٹی ثمینہ کی ماموں زاد کے ساتھ شادی پر تنازعہ پیدا ہو گیا جس پر بیٹی کی رخصتی کے ایک دن بعد اس نے رات کے وقت اپنی بیوی آمنہ بی بی، 12سالہ بیٹی سمیرا، 9 سالہ بیٹی حمیرا اور 5 سالہ بیٹی زونیرہ کو نشہ آور چیز پلاکر بے ہو ش کرنے کے بعد تیز دھار آلہ سے ان کے گلے کاٹ دیئے اور اپنے تین سالہ بیٹے مبشر کو ہمراہ لے کر فرار ہو گیا۔ ملزم نے نعشیں گھسیٹتے ہوئے گلی میں پھینک دیں اور ان پر کپڑا ڈال دیا۔ ملزم نے کاغذ پر یہ تحریر لکھ کر گھر کے باہر لٹکا دی کہ وہ شریف آدمی ہے اور بیٹی کی شادی مرضی کے خلاف ہونے پر تمام افراد کو قتل کر رہا ہے۔ سحری کے لیے دہی وغیرہ لینے کے لیے گھروں سے نکلنے والے بچوں نے گلی میں خون دیکھ کر شور مچا دیا جس کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیں۔ معصوم بچیوں کی سنگدل باپ کے ہاتھوں ہلاکت کی خبر علاقہ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ لوگ توبہ استغفار کرتے رہے۔ گاوں کی خواتین نے ملزم کی تحریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر اتنا ہی شریف تھا تو اپنے سمیت پورے خاندان کو قتل کر دیتا صرف بیوی اور بیٹیوں کو ہی کیوں قتل کیا۔ پولیس کے مطابق معاملہ کو مختلف پہلووں سے دیکھا جا رہا ہے اور ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم خود بھی مقامی فیکٹری میں ملازم تھا اور وہاں سے واپس آ کر گھر سے ملحقہ پرچون کی دکان پر بیٹھتا تھا جبکہ اس کے دو بیٹے 16 سالہ رفاقت اور 13 سالہ رزاقت بھی اسی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں اور وقوعہ کے وقت وہ رات کی شفٹ میں ڈیوٹی پر تھے۔این این آئی کے مطابق مریدکے پولیس نے رات گئے ملزم شوکت کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور اہلیہ کا نکالا گیا دل برآمد کر لیا۔ ملزم کو ڈرامائی انداز میں شیخوپورہ کے گاﺅں نکتے کی ایک مسجد سے گرفتار کیا گیا۔ نامہ نگار کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے چھری 90 روپے میں مریدکے بازار سے خریدی کوئی پشیمانی نہیں ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions