ترکمانستان سے پاکستان‘ افغانستان اور بھارت کو گیس کی فراہمی‘ معاہدہ طے پا گیا

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

اشک آباد (اے ایف پی) ترکمانستان اور افغانستان نے کافی عرصے سے التواءمیں پڑے ہوئے ایک معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں جس کے تحت ترکمانستان سے افغانستان کے راستے قدرتی گیس پاکستان اور بھارت کو فراہم کی جائیگی۔ متعلقہ ملکوں نے 2002ءمیں 1700 کلومیٹر لمبی پائپ لائن تعمیر کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر طالبان کے ساتھ لڑائی کے باعث اسے عملی شکل نہ دی جاسکی۔ ترکمانستان کے میڈیا کے مطابق اس منصوبے سے خطے میں امن واستحکام کو تقویت ملے گی اور ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا اور متعلقہ ملکوں میں صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔ اس پائپ لائن کے ذریعے ترکمانستان سے سالانہ 30 ارب کیوبک میٹر گیس افغانستان، پاکستان اور ممکنہ طور پر بھارت کو فراہم کی جائیگی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions