واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+ ریڈیو مانیٹرنگ) امریکی سینٹ کام کے دورے پر جانیوالا پاک فوج کا دستہ ڈلاس ائرپورٹ پر امریکی سکیورٹی حکام اور ائرلائن کے عملے کے روئیے کیخلاف جہاز سے اتر آیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 9 رکنی دستے کے ساتھ یہ ناخوشگوار واقعہ ڈلاس ائرپورٹ پر پیش آیا۔ پاکستانی فوجی دستے کی قیادت میجر جنرل رینک کے افسر کر رہے تھے۔ اخبار کے مطابق جہاز میں بدمزگی فلائٹ اٹینڈٹنٹ کے نامناسب کلمات کے باعث ہوئی۔ واقعے کے بعد پاکستانی فوجی وفد نے احتجاجاً امریکی سینٹرل کمانڈ کا دورہ منسوخ کر دیا اور پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے واقعہ پر معذرت کر لی ہے۔
Post New Comment