او آئی سی کا امدادی فنڈ قائم‘ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان ۔۔۔ عالمی امداد سے مطمئن ہوں : زرداری

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (آن لائن+این این آئی) او آئی سی ممالک نے پاکستان کے سےلاب متاثرہ افراد کی امداد اور رےلےف کے لئے امداد ی فنڈزقائم کرکے اس فنڈز مےں اےک ارب ڈالر امداد دےنے کا اعلان کےا ہے ۔ ےہ اعلان او آئی سی کے سےکریٹری جنرل احسان اکمل الدےن اوگلو نے وزےراعلیٰ ہاوس کراچی مےں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کےا ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے پاکستان مےں سےلاب کی تباہ کارےوں اور امدادی کاموں کے متعلق تبادلہ خےال کےا ۔ اس موقع پر صدر آصف علی زردار ی نے کہا کہ پاکستان مےں سےلاب کے متاثرہ افراد کا رےسکےو آپرےشن مکمل کرلےا گےا ہے اور اب متاثرہ افراد کے رےلےف اور ان کی بحالی کا آپرےشن شروع کرےں گے اور سےلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے دی جانے والی امداد کو شفاف طرےقے سے تقسےم کےاجائے گا۔ او آئی سی کے سےکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان مےںسےلاب متاثرےن کی بحالی تک حکومت کا ساتھ دےں گے اور پاکستان کو اس مشکل گھڑی مےں تنہاءنہیں چھوڑا جائے گا اور عالمی برادری پاکستان کی ہر ممکن امداد کرے گی۔صدر زرداری نے کہا کہ سےلاب متاثرےن کو ان کے اپنے علاقوں مےں ہی دوبارہ آباد کےا جائے گا،زراعت کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی جبکہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہےں انہےں اےنٹےں اور دےگر مٹےرےل بھی حکومت کی طرف سے فراہم کےا جائے گا۔صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 5000روپے فی خاندان کی پہلی قسط عےد سے پہلے سےلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کردی جائے گی، جبکہ سےلاب سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگاےا جارہا ہے،عالمی بےنک اور اےشےائی ترقےاتی بےنک کی مدد بھی اس حوالے سے حاصل کی گئی ہے اور عےد سے قبل نقصانات کا تخمےنہ لگا لےا جائے گا۔ علاوہ ازیں سندھی میڈیا مالکان، ایڈیٹرز سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے ملنے والی امداد سے میں مطمئن ہوں۔ امداد صوبوں کے مابین آبادی کی بنیاد پر نہیں بلکہ نقصانات کی بنیاد پر تقسیم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مابین امداد کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر نہیں کی جائے گی بلکہ نقصانات کی بنیاد پر ہوگی جس کا زیادہ نقصان ہوگا اس کا اسی طرح سے ازالہ کیا جائے گا۔ صدر نے بتایا کہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کےلئے ترکی کے سربراہ مملکت، ان کے اہل خانہ اور ترکی کے تاجروں کا ایک وفد جلد پاکستان آرہا ہے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین سے اظہار یکجہتی کرے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions