بھارت نے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 20ملین ڈالر امداد کی پیشکش کر دی

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

نئی دہلی (اے ایف پی+ ریڈیو نیوز) بھارت نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے مزید 20ملین ڈالر امداد کی پیشکش کی ہے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کی مزید تباہ کاریاں سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے نقصانات کے اندازوں میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مالی امداد کو پانچ ملین سے بڑھا کر 25ملین ڈالر کردیاجائے یہ رقم پڑوسی ملک کے عوام کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں کام آئے گی پاکستان کو آج25ملین ڈالر امداد دی جائے گی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ جس پیمانے پر سیلاب سے پڑوسی ملک پاکستان میں تباہی آئی ہے اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس قدرتی آفت سے نقصان کے صحیح اندازے کے ساتھ ہی لوگوں کی فوری ضروریات کا بھی پتہ چل رہا ہے اس لئے حکومت نے پاکستان کو اپنی پانچ ملین ڈالر کی مدد کو پچیس ملین امریکی ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ اس ڈھائی کروڑ امدادی رقم میں سے ابتدائی طور پر دو کروڑ ڈالر اقوام متحدہ کے اس ادارے کو جائیں گے جو پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لئے فوری امداد کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہیں اور باقی کی رقم ’ورلڈ فوڈ پروگرام“ کو ملیں گی جو پاکستان میں اس وقت امدادی کارروائیوںکے لئے کوشاں ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions