مغربی کنارا: یہودیوں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ‘ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی

ـ 30 مئی ، 2011
  • Adjust Font Size

نابلس (آن لائن) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر حملے کی اطلاعات ہیں اس موقع پر فلسطینیوں اور یہودیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔جن میں متعدد فلسطینی زخمی بتائے گئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب حضرت یوسف کے مزار پر حملہ کیا۔ کئی انتہا پسند یہودی مزار کے اندر داخل ہوئے اور توراتی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسمیں بھی ادا کیں۔ عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے مزار کی بے حرمتی کی ۔،جس کے بعد مقامی شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی۔ فلسطینیوں کی آمد کے بعد یہودی آباد کاروں نے ان پرحملے کیے۔جواب میں فلسطینیوں نے بھی ان پر پتھرا¶کیا۔ اسی دوران اسرائیلی پولیس اور فوج کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے مزار کے احاطے میں موجود تمام مکانات کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر کے مقامی شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج کے تحفظ کی میں انتہا پسند یہودیوں نے ایک مرتبہ پھر مزار میں داخل ہو کر عبادات کی ادائیگی کی کوشش کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions