بغداد (جی این آئی) عراق کے سابق صدر صدام حسین کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے‘ اس موقع پر بغداد سمیت عراق بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سابق صدر صدام حسین کو 30 دسمبر 2006ءکو انسانیت کے خلاف جرائم اور بےگناہ شہریوں کے قتل کے الزام میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ صدام حسین 16 جولائی 1979ءکو عراق کے صدر بنے اور 2003ءمیں امریکہ اور اتحادیوں کے عراق پر حملے کے بعد 9 اپریل 2003ءکو صدام حسین کی حکومت ختم کر دی گئی۔ صدام حسین کو پھانسی دینے کے بعد تکریت کے قریب آبائی گا¶ں اجوا میں دفن کیا گیا تھا‘ عراق میں صدام حسین کی قبر پر اجتماعی طور پر جانے پر پابندی ہے۔
صدام
Post New Comment