جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے باعث امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

ـ 29 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے باعث امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

کابل میں ایساف کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کارل تھیوڈور زو گٹنبرگ  کا کہنا تھا کہ افغانستان سے جلد از جلد فوجوں کا انخلاء چاہتے ہیں تاہم اس کے لیے موزوں وقت کا انتظار ہے ۔ جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ اگلے ماہ ہونیوالے عام انتخابات سے کافی امیدیں وابستہ ہیں تاہم اس دوران طالبان کے حملوں میں تیزی آنے کا بھی خدشہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کرزئی انتظامیہ کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ جرمن وزیر دفاع نے ایساف ہیڈ کوارٹر میں ہم وطن فوجیوں سے ملاقات بھی کی ۔ واضح رہے کہ جرمنی کے تینتالیس سو فوجی افغانستان میں موجود ہیں ۔ 

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions