صدام کی تیسری برسی‘ ہزاروں عراقیوں کا قبر پر پھول چڑھا کر اظہار عقیدت

ـ 28 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

اوجا (اے ایف پی) سابق عراقی صدر صدام حسین کی تیسری برسی کے موقع پر ہزاروں عراقیوں نے ان کے مقبرہ پر حاضری دی اور صدام کی قبر پر پھول چڑھائے اور اظہار عقیدت کیا۔ صدام کو 2006ء میں پھانسی دی گئی تھی‘ سارا دن لوگوں کی بڑی تعداد صدام حسین کے مقبرہ پر آتے رہے جہاں عوام کے ساتھ ساتھ ان کے 2 بیٹوں اودے اور قوسے کی قبریں بھی ہیں‘ صدام حسین کو 30 دسمبر 2006ء کو عیدالاضحی کے دن پھانسی پر چڑھایا گیا تھا۔ تاہم اسلامی کیلنڈر کے مطابق اس روز عیدالاضحی تھی۔ صدام کے مقبرے پر نماز کے دوران آنسو بہانے والے عراقی شہری ام بارک نے نماز کے بعد بتایا کہ صدام کبھی نہیں مر سکتا‘ تاریخ ان بزدلوں کو یاد رکھے گی جنہوں نے صدام کے ساتھ ایسا کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions