ملک کے وسطی علاقوں میں آنیوالے اس زلزلے سے صوبہ سمنان کے شہر دمغان سمیت پندرہ دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔ زلزلے کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں ۔ صوبائی حکام نے اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ بیس زخمیوں کو طبی مراکز پہنچایا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو عارضی رہائش کے لیے ایک سو خیمے فراہم کئے گئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لیے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
Post New Comment