صوبائی پولیس سربراہ عبدالحکیم اسحاق زئی نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے آج صبح خوست میں نیٹوفورسزکے سہرا باغ اور پرانے ائیرپورٹ کے قریب فوجی اڈوں پرحملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سہرا باغ اڈے میں تمام حملہ آورہلاک ہوچکے ہیں اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ جبکہ دوسرے فوجی اڈے پر فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ افغان پولیس کے مطابق مجموعی طور پرگیارہ حملہ آوروں ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دواتحادی فوجی بھی زخمی ہیں۔ ادھرطالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبہ خوست میں نیٹو کے اڈوں کونشانہ بنانے کے لیے بیس خودکش بمبار روانہ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان نے پرانے ائیرپورٹ کے قریب ایک ہیلی کاپٹرکوبھی مار گرایا ہے۔
Post New Comment