افغانستان : نیٹو طیاروں کی بمباری 6 بچے جاں بحق‘ طالبان کا حملہ 3 امریکی فوجی ہلاک

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

قندوز (اے ایف پی/ این این آئی) افغانستان میں نیٹو کے طیاروں کی بمباری میں 6 بچے شہید ہو گئے دوسری طرف اتحادی فوج نے ارزگان میں 13 طالبان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس آپریشن میں 3 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ جبکہ طالبان کے حملے اور نصب کئے بم پھٹنے سے مزید 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ افغان پولیس کمانڈر کے مطابق کنہڑ میں نیٹو کے طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کی زد میں سکریپ اکٹھا کرنیوالے 6 بچے آگئے ا یک شدید زخمی ہو گیا۔ نیٹو کے ترجمان نے کہا انکوائری کر رہے ہیں۔ مزید برآں امریکہ کے ایک سینئر جنرل جیمس کونوے نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کی تاریخ کے اعلان نے طالبان کے حوصلے بلند کر دیئے اور انخلا کی ڈیڈلائن ہمارے دشمن کو نئی زندگی دے دی ہے جبکہ امریکی فوج کو افغانستان میں کئی برسوں تک رہنا چاہیے جبکہ طالبان سوچ رہے ہیں کہ امریکہ اپنی جنگ ختم کر رہا ہے۔ پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کا خیال ہے کہ اب ہمیں صرف کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنرل کونوے کے اس بیان کے بعد ایک بار پھر فوج کے انخلا اور افغانستان کی فوج کو اقتدار دینے کے مسئلے پر امریکہ کے سیاستدان اور فوج میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions