عالمی برادری جوہری تجربات بند کردے : بان کی مون

ـ 28 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

آستانہ(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دنیا کے تمام ممالک سے تمام جوہری تجربات بندا کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ جوہری تجربات پر مکمل پابندی سے متعلق سمجھوتہ 2012 میں روبہ عمل آ سکے۔ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جوہری تجربات کے خلاف کاررو ائیوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جو مقصد عالمی برادری کے سامنے رکھا ہے وہ نیک مقصد بنی نوع انسان کے مفاد میں ہے ۔ قزاخستان میں روس کے سفیر میخائل بوچارنی کوو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہا کہ روس جوہری تجربات پر عائد پابندی پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ روس کے خیال میں دنیا کے تمام ممالک کو جوہری تجربات کی مکمل ممانعت سے متعلق سمجھوتے کا پابند ہونا چاہئے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions