افغان جنگ کے خاتمے کی حکمت عملی واضح کی جائے : امریکی سینیٹرز کا مطالبہ

ـ 27 جون ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (آن لائن) امریکی سینٹ میں ری پبلک اور ڈیموکریٹ افغان جنگ کے مقاصد پر ابہام کا شکار ہوگئے ہیں اور امریکی سینٹ میں افغان جنگ کی حکمت عملی پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔ امریکی جنرل میک کرسٹل کی برطرفی کے بعد امریکی حکومت بحران کا شکار ہے۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے 7 ارکان نے چیئرمین جان کیری کو خط میں مطالبہ کیا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے سے متعلق حکمت عملی کی وضاحت کی جائے اور افغان سویلین مشن کے مقاصد واضح کئے جائیں اور طے شدہ منصوبہ سامنے لایا جائے۔ سینٹر جان کیری نے سوالات کے جوابات کےلئے جولائی کے دوسرے ہفتے سینٹ کمیٹی میں سماعت کا اعلان کیا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن، رچرڈ ہالبروک اور افغانستان میں امریکی سفیر سوالات کا سامنا کرینگے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions